سکولز کھلنے کا حتمی فیصلہ4جنوری کو ہوگا ،شفقت محمود

Jan 01, 2021 | 10:56:AM
سکولز کھلنے کا حتمی فیصلہ4جنوری کو ہوگا ،شفقت محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آبادسپریم کونسل پرائیویٹ اسکولز نمائندگان نے ہر صورت پرائیویٹ اسکولز 11 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مارچ میں ہونے والے امتحانات موخر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ اسکولز سپریم کونسل اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے، وزیر تعلیم شفقت محمود، پارلیمانی سیکرٹری وجیہ اکرام، چیئرپرسن پیرا حکومت کی نمائندگی کررہے ہیں، جب کہ سپریم کونسل کے وفد میں افضل بابر، حافظ بشارت، ابرار خان اور ناصرمحمود شریک ہیں۔اس موقع پر سپریم کونسل پرائیویٹ اسکولز کے نمائندگان نے موقف اختیار کیا کہ پرائیویٹ اسکولز 11 جنوری کو کھولنے کا ہمارا مشترکہ فیصلہ ہے، حکومت ہماری مشکلات سمجھے اور ان کے حل کیلئے اقدامات کرے۔

 خیال رہے اس موقع پر وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں اس سال کم ہوں گی، حتمی منظوری این سی او سی دے گے تاہم مارچ میں ہونے والے امتحانات موخر ہوں گے جب کہ اسکولز کھلنے کا حتمی فیصلے چار جنوری کو این سی او سی اجلاس میں ہوگا۔وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومتی وفداور پرائیویٹ سکولز فیصلوں کو حتمی منظوری کیلئے این سی او سی میں رکھا جائے گا۔