پرویز الہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع ، تفتیشی کو شوکاز نوٹس جاری

Feb 01, 2024 | 18:04:PM
پرویز الہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع ، تفتیشی کو شوکاز نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی اور چالان پیش نا کرنے پر تفتیشی افسر کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری لاہور جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، ان کو اینٹی کرپشن نے 2 مختلف کیسوں   میں جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے چودھری پرویز الٰہی کی محمد خان کی غیر قانونی ترقی اور گجرات کرپشن کیس میں حاضری مکمل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں بھی تعلیمی ادارے بند

چودھری پرویز الٰہی کے خلاف دونوں کیسز کے چالان پیش نہ کرنے پر فاضل جج نے برہم ہوتے ہوئے ریمارکس دیئےکہ جب قانون کہتا ہے 14 روز میں چالان پیش کرو، تو کیوں ابھی تک چالان پیش نہیں کیا؟ جوڈیشل مجسٹریٹ  عمران عابد  نے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور 15 فروری تک ہر حال میں چالان پیش کرنے اور شوکاز نوٹس کا جواب داخل کرانے کا حکم بھی جاری کردیا۔

بعد ازاں عدالت نے پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی اور پولیس جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کے بعد واپس لے گئی۔