آسٹریلوی فاسٹ بولر لارین چیٹل کینسر کے علاج کیلئے کرکٹ سے باہر

Feb 01, 2024 | 12:50:PM
آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر لارین چیٹل کینسر کے علاج کیلئے کرکٹ سے باہر ہوگئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر لارین چیٹل کینسر کے علاج کیلئے کرکٹ سے باہر ہوگئیں۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارین چیٹل جلد کے کینسر کا شکار ہیں جو  علاج کے لیے کرکٹ ٹیم سے باہر رہیں گی، وہ ویمن پریمیئر لیگ سمیت رواں سیزن میں نہیں کھیل سکیں گی۔

نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لارین چیٹل سال کے آخر میں ٹریننگ میں واپسی کے لیے پر امید ہیں، انہیں گردن کے قریب اسکن کا کینسر ہے اور وہ اب اس کا علاج کروائیں گی۔

لارین نے ابتدائی علاج 2021 میں کرایا تھا، اب کرکٹر نے گزشتہ روز بھی چیک اپ کرایا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان اورشاہ محمود نے عہد کی خلاف ورزی کی:سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ

واضح رہے کہ لارین چیٹل نے گزشتہ برس کے آخر میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، وہ رواں ماہ پرتھ میں ساؤتھ افریقا کے خلاف کھیلنے کی امیدوار تھیں۔