غیر ملکی کرنسیوں کا غیر قانونی کام کرنے والے دو ملزم گرفتار

Feb 01, 2024 | 11:53:AM
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی چھاپہ مار کاروائیاں، حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی چھاپہ مار کارروائیاں، حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

ڈائریکٹر لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔لاہور سے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو  گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں اورنگزیب اور شاہد حبیب شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے فحش مواد ہٹانے کا حکم دیدیا

ملزمان کو شاہ عالم مارکیٹ اور مولانا شوکت علی روڈ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔