بھارت نیوزی لینڈ میچ کی پِچ بنانیوالے کیوریٹر کو نوکری سے نکال دیا گیا

Feb 01, 2023 | 13:03:PM
بھارت نیوزی لینڈ میچ کی پِچ بنانیوالے کیوریٹر کو نوکری سے نکال دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ کی پچ بنانے والے کیوریٹر کو نوکری سے نکال دیا گیا۔ 

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے دورے پر ہے، جہاں اتوار کو لکھنؤ میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کےدوسرے میچ میں بھارت نے کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ 

بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست تو دی لیکن اس فتح کے بعد لکھنؤ کے اکانا کرکٹ اسٹیڈیم جہاں دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا، اس میچ کی پِچ بنانے والے کیوریٹر کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کی کیویز کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے فتح

ہوا کچھ یوں کہ پِچ اس قدر ٹرننگ اور سست بنائی گئی کہ بیٹرز کو رنز بنانے میں انتہائی مشکلات پیش آئیں یہی وجہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 99 رنز ہی بناسکی جبکہ بھارت نے بھی ہدف بمشکل ایک گیند پہلےحاصل کیا۔ 

میچ کے بعد بھارتی کپتان ہاردک پانڈیا بھی پِچ کے حوالے سے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ناخوش دکھائی دیے جس کے بعد ایکشن لیتے ہوئے پِچ بنانے والے کیوریٹر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔