حکومتی اقدامات کے باعث ملکی برآمدات میں اضافہ 

Dec 01, 2023 | 21:08:PM
حکومتی اقدامات کے باعث ملکی برآمدات میں اضافہ 
کیپشن: برآمدات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)حکومتی اقدامات کے باعث ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 7.66 فیصد کا اضافہ ہوا ،جولائی تا نومبر 2023 برآمدات میں 1.93فیصدکا اضافہ ہوا ،رپورٹ کے مطابق نومبر میں برآمدات کاحجم 2 ارب57 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا ،مالی سال کے پہلے5 ماہ برآمدات کاحجم 12 ارب 17 کروڑ 20 لاکھ ڈالرزرہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر کے مقابلے نومبر 2023میں برآمدات 4.39 فیصد کم ہوئیں،نومبر میں ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 13.16 ,سالانہ بنیاد پر 31.72 فیصد کم ہوا ،جولائی تا نومبر2023 تجارتی خسارہ 33.59 فیصدکم ہوا ،نومبر میں تجارتی خسارہ ایک ارب 88 کروڑ 80لاکھ ڈالرز رہا ۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ تجارتی خسارہ9 ارب 37 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہا ،نومبر میں ماہانہ بنیاد پر درآمدات8.31 ,سالانہ بنیاد پر13.47فیصد کم ہوئیں ،جولائی تا نومبر 2023 درآمدات میں 17.32 فیصد کمی ہوئی ،نومبر 2023 میں امپورٹس کاحجم 4 ارب46کروڑڈالرز رہا ،جولائی تا نومبر 2023 درآمدات 21 ارب 55 کروڑڈالرز رہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: گھی کے بعد چینی بھی سستی ایک کے بعد ایک اچھی خبر آنے لگی