جسٹس قاضی فائز عیسی کا چیف جسٹس کو دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ

Dec 01, 2023 | 11:00:AM
جسٹس قاضی فائز عیسی کا چیف جسٹس کو دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو ملنے والی شاہانہ گاڑیوں کو نیلام کیا جائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے مطابق 2020 میں خریدی گئی 61 ملین کی مرسڈیز بینز نیلام کی جائے گی، پنجاب حکومت کی فراہم کی گئی بلٹ پروف لینڈ کروزر بھی نیلام کی جائے گی، گاڑیوں کی نیلامی کیلئے سیکرٹری کابینہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری کو ریلیف مل گیا، عدالت سے بڑی خبر آ گئی

سیکرٹری کابینہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کیے گئے خط میں لکھا گیا کہ آئینی عہدوں کیلئے لگژری گاڑیاں درآمد کرنا مناسب نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے دونوں گاڑیاں استعمال نہیں کیں، گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے۔