الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی

Dec 01, 2023 | 00:02:AM
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی
کیپشن: الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)آئندہ عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم ترین معاملہ طے ہوگیا،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی،ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں مکمل کی گئیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہوگی،پنجاب اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 297 ہوگی،جبکہ سندھ اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 130 ہوگی،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسی طرح کے پی کے اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 115 ہوگی،بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشتیں 51 ہونگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141، سندھ میں 51 نشتیں ہونگی،کے پی کے میں 45 جبکہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 نشتیں ہونگی،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی 3 سیٹیں ہونگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  قومی اسمبلی کے 266 حلقے اور  خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد 60 ہوگی،قومی اسمبلی میں 10 نشستیں غیر مسلموں کی ہوں گی،قومی اسمبلی  مجوعی طور پر 336 نشتوں پر مشتمل ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  نئی حلقہ بندیوں میں سابقہ فاٹا کی 6 نشستیں کم ہوگئیں،سابقہ فاٹا کی 12نشستیں تھی جو25ویں آئینی ترمیم کے بعد کم ہوئی تھی،

دوسری جانب  چاروں صوبوں میں 593 صوبائی اسمبلی کی نشستیں،خواتین کی 132 مخصوص اور غیر مسلم کہ نشتوں کی تعداد 24 ہوگی،چاروں صوبوں میں مجموعی طور پر  749 نشستیں ہوں گی،بلوچستان میں صوبائی اسمبلی 65 ممبران پر مشتمل ہوگی ،51 جنرل،11 خواتین اور 3 غیر مسلموں کہ نشتیں ہوں گی،کے پی کی صوبائی اسمبلی 145 ممبران پر مشتمل ہوگی،اسی طرح خیبرپختونخوا میں 115 جنرل ،26 خواتین اور چار اقلیتوں کی نشتیں ہوں گی،پنجاب کی صوبائی اسمبلی 371 ممبران پر مشتمل ہوگی ،297 جنرل نشتیں،66 خواتین کی مخصوص اور 8 اقلیتیں ممبران کی مخصوص نشستوں ہوں گی،سندھ اسمبلی 168 ارکان صوبائی اسمبلی پر مشتمل ہوگی،130 جنرل،29 خواتین اور 9 اقلیتی ارکان کی مخصوص نشستیں ہوں گی،قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستیں بلوچستان سے 4، خیبرپختونخوا سے 10،پنجاب سے 32 اور سندھ سے 14 ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر نےپی ٹی آئی کے اہم عہدے سے استعفیٰ دیدیا