بلوچستان میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

Dec 01, 2022 | 23:42:PM
محکمہ تعلیم، موسم سرما، تعطیلات کا اعلان،
کیپشن: طالبات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ تعلیم بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم بلوچستان نے سرد اور صوبے کے نسبتاً گرم علاقوں کےلئے الگ الگ سالانہ چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔اعلامیے کے مطابق صوبے کے سرد علاقوں میں سالانہ چھٹیاں 15 دسمبر سے 28 فروری تک ہوں گی جبکہ گرم علاقوں میں سالانہ چھٹیاں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔
اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی صوبے میں تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے 36 اضلاع کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا ہے۔ 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک تعطیلات ہوں گی جبکہ 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی سے دوریاں بڑھ گئیں، اسمبلیاں توڑی گئیں تو الیکشن میں مقابلہ کرینگے، آصف زرداری