نومبر میں مہنگائی کی شرح کیا رہی؟ ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردیئے

Dec 01, 2020 | 22:48:PM
نومبر میں مہنگائی کی شرح کیا رہی؟ ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمارجاری کردیئے گئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق نومبرمیں مہنگائی کی شرح8.3فیصدرہی،اکتوبرمیں مہنگائی کی شرح8.9فیصدتھی،جولائی سے نومبرتک مہنگائی کی شرح8.76فیصدرہی،ادارے کاکہناہے کہ نومبرکے دوران چکن21.36 ٹماٹر15.68فیصدمہنگے ہوئے،شہروں میں آلو8.79فیصد، پیاز5.81فیصد سبزیاں5.63فیصدمہنگی ہوئی۔
ماہانہ بنیادوں پرخشک میوہ جات کی قیمت میں4.38فیصداضافہ ہوا،نومبرکے ماہانہ بنیادوں پرانڈے2.83فیصدمہنگے ہوئے،نومبرکے دوران ایل پی جی کی قیمت میں10.31فیصداضافہ ہوا،نومبرمیں آٹا4.83فیصد گندم 4.1فیصدسستی ہوئی،نومبرمیں شہری علاقوں میں دال مونگ3.54فیصداوردال چنا1.94فیصدسستی ہوئی،نومبر2019کے مقابلےمیں نومبر2020میں آلو56.11فیصدمہنگاہوا۔
ادارہ شماریات کاکہنا ہے کہ ایک سال میں انڈے48.67فیصدچکن46.82فیصدمہنگاہوا،سالانہ بنیادوں پرگندم 36.6فیصد چینی35.78فیصدمہنگی ہوئی،ایک سال میں دال مونگ26.12دال ماش22.61اور دال مسور15.76فیصدمہنگی ہوئی، نومبر 2019کے مقابلے میں ٹماٹر22.58فیصدپیاز6.6فیصدمہنگے ہوئے،سالانہ بنیادپرپھلوں کی قیمت میں3.59فیصدکمی ہوئی۔