لندن: پاکستان ہائی کمیشن کے 10 سے زیادہ اہلکار کورونا میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لندن میں قائم پاکستان ہائی کمیشن میں کام کرنے والے دس سے زیادہ اہلکار کورونا میں مبتلا ہو گئے۔
تفصیل کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن لندن میں کورونا وائرس کی وبا پھیل گئی ہے، دس سے زیادہ افسران اور اہلکار مثبت ٹیسٹ آنے پر قرنطینہ کر دیئے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن لندن میں بڑی تعداد میں اہلکار کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ تازہ ترین کیسز میں دس سے زیادہ افسران اور اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
کورونا سے متاثرہ افراد میں مختلف شعبوں کے افسران اور ماتحت عملہ کے اہلکار شامل ہیں، بڑی تعداد میں کورونا پازیٹو کیسز آنے پر ہائی کمیشن لندن کو مختصر عرصے کیلئے بند کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی کمیشن میں معمول کے مطابق سٹاف حاضری نے بھی مسائل میں اضافہ کیا ہے، دس سے زیادہ افراد کے پازیٹو کیسز آنے کے باوجود ان کے ساتھ رابطے میں رہنے والے دیگر افراد کو چودہ دن کیلئے چھٹی نہیں مل سکی اور پازیٹو کیسز کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق برطانوی ہیلتھ اتھارٹیز کی طرف سے بھی ہائی کمیشن کو تمام سٹاف ممبران کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔