گیارہ بجے کی ہیڈ لائنز

Aug 01, 2023 | 11:41:AM
گیارہ بجے کی ہیڈ لائنز
کیپشن: گیارہ بجے کی ہیڈ لائنز
سورس: گیارہ بجے کی ہیڈ لائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1۔اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت،ہر قسم کی دہشتگردی کو عالمی امن کےلئے سنگین خطرہ قرار دے دیا،سیکیورٹی کونسل کا حکومت پاکستان اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار،اعلامیہ کے مطابق سکیورٹی کونسل کا تمام متعلقہ ملکوں سے باجوڑ واقعے کے مجرموں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے پر زور۔
2۔سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کچھ دیر میں ہوگی ،چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان آج بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے ۔
3۔شہدائے وطن کو سلام،پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے لسبیلہ حادثے کو ایک سال مکمل،آج شہدا کی پہلی برسی منائی جا رہی ہے۔یکم اگست2022 کو لسبیلہ میں پاک فوج کی جانب سے مشکل میں پھنسے سیلاب متاثرین کی مددکے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا۔ریسکیو مشن کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کر رہے تھے۔موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔
4۔بارشوں کے بعد دریاؤں میں سیلابی صورتحال،پاکپتن میں دریائے ستلج کی تباہ کاریاں،بھینی نورجہان کے قریب سڑک ٹوٹ گئی،،تیس دیہات کا زمینی رابطہ منقطع،حفاظتی بند ٹوٹنے سے چشتیاں کے دریائی علاقوں میں تباہی،ہزاروں ایکڑ اراضی اور رہائشی آبادیاں پانی میں ڈوب گئیں،عارف والا میں گاؤں بیٹ بھٹیاں سمیت دیگر مقامات کے حفاظتی بند سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

دیگر کیٹیگریز: مقبول ترین
ٹیگز: