عظیم اداکارہ مینا کماری کا آج یوم پیدائش،باپ انہیں کیوں یتیم خانہ چھوڑ آئے۔۔؟

Aug 01, 2021 | 11:09:AM
عظیم اداکارہ مینا کماری کا آج یوم پیدائش،باپ انہیں کیوں یتیم خانہ چھوڑ آئے۔۔؟
کیپشن: اداکارہ مینا کماری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری میں اپنی سنجیدہ اداکاری سے ناظرین کے دلوں کو چھو لینے والی عظیم اداکارہ مینا کماری حقیقی زندگی میں ’’ ملکہ جذبات ‘‘ کے نام سے مشہور ہوئیں ۔مینا کماری ممبئی میں یکم اگست 1933 کو ایک درمیانے طبقے کے مسلم خاندان میں پیدا ہوئیں۔
بھارتی اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق اداکار مینا کماری چھ ناموں سے جانی جاتی تھیں۔مینا کماری کی ماں اقبال بانو نے ان کا نام ’’ماہ جبیں‘‘ رکھا. جب اداکارہ مینا کماری پیدا ہوئیں تو انکےباپ علی بخش انہیں یتیم خانے چھوڑ آئے کیونکہ دو بیٹیوں کی پیدائش کے بعد اس بات کی دعا کررہے تھے کہ اللہ اس مرتبہ بیٹے کا منہ دکھادے اور جب انہیں بیٹی ہونے کی خبرآئی اور وہ بچی کو گھر نہ لائے بلکہ اسے یتیم خانے چھوڑ آئے۔لیکن بعد میں ان کی بیوی کے آنسوؤں نے بچی کو یتیم خانے سے گھر لانے پر مجبور کر دیا۔اداکارہ مینا کماری سال کی 38عمر میں31مارچ 1972 کو وفات پا گئیں۔ انہوں نے بھارت کی متعدد فلموں میں کام کیا جن میں انکی مشہور فلم ’ پاکیزہ ‘ سمیت ’صاحب بی بی اور غلام، بیجو باورا، دل اپنا اور پریت پرائی، آرتی، یہودی، کوہ نور،پھول اور پتھر، میں چپ رہوں گی،دل ایک مندر، آزاد ، کاجل، بہو بیگم،دشمن، ایک ہی راستہ، شرارت، میم صاحب ،چاند اور نورجہاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ، کرشمہ یا کوئی اور۔۔رندھیر کپور کو کس سے زیادہ پیار ۔۔؟