غزہ میں جنگ کے دوران کتنے اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئے

Apr 01, 2024 | 13:20:PM
 غزہ میں جنگ کے دوران کتنے اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)7 اکتوبر سے غزہ میں جاری جنگ کے دوران اب تک کتنے اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے؟  اسرائیلی فوج نے پیر کے روز غزہ میں ہونے والی اپنی ہلاکتوں کے اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔

 فوجی بیان کے مطابق 6 ماہ کی جنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی 600 اسرائیلی فوجی غزہ میں مزاحمت کاروں کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔

 تازہ فوجی ہلاکت 20 سالہ ناداو چوہن کی ہوئی ہے، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنی ہلاکتوں کی تعداد کو 600 ڈکلئیر کیا ہے تاہم اسرائیلی فوج نے اپنے زخمیوں کی تعداد ظاہر نہیں کی ہے۔

واضح رہے کسی بھی اسرائیلی جنگ میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے جو اسرائیل کو غزہ میں برداشت کرنا پڑی ہے اور جنگ ابھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  : ترکیہ بلدیاتی انتخابات ،طیب ایردوان کو  شکست ، اپوزیشن کامیاب