اوگرہ کی نئی ایل پی جی  قیمتیں منافع خوروں نےہوامیں اڑادیں

Apr 01, 2023 | 15:05:PM
اوگرہ کی نئی ایل پی جی  قیمتیں منافع خوروں نےہوامیں اڑادیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(باسم) اوگرہ کی جاری کردہ نئی ایل پی جی کی قیمتوں کو منافع خوروں نے ہوا میں اڑا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منافع خوروں نے اوگرہ کی جاری کردہ نئی ایل پی جی قیمتوں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے من مانی قیمتوں پر فروخت کر رہے ہیں۔ اوگرہ کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 49 روپے کم کر کے 229 روپے طے کی تھی لیکن ابھی بھی ایل پی جی 270 روپے سے 280 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔ 

مزید پڑھیں: بجلی سپلائی کمپنیاں-کون سا صوبہ کمپنی لینے کو تیار کس نے کیا انکار؟

منافع خوروں کی جانب سے من مانی قیمتوں پر ایل پی جی کی فروخت پر شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں کوئی چیک اینڈبیلنس کانظام نہیں ہے،ہمیں مہنگے داموں گیس سیلنڈرز میں ڈلوانی پڑرہی ہے، اوگرہ نےقیمت کم  کر دی ہےتو اس پرعمل درآمدبھی کرائے۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ منافع خوروں کےخلاف کاروائی کرنےمیں حکومت ناکام نظرآتی ہے اور ہم ایس ایس جی سی کی بدانتظامی کےباعث مہنگی ایل پی جی گیس استعمال کرنےپرمجبورہیں۔
 دوسری جانب دوکانداروں کا کہنا ہے کہ پرانی قیمتوں پرخریدی جانے والی گیس کونئی اورکم قیمت پرفروخت نہیں کرسکتے۔