وزیراعلیٰ ہاؤس کے 6 ملازمین کورونا کا شکار،محمود خان نےسرگرمیاں محدود کر دیں

Apr 01, 2021 | 14:54:PM
کے پی کے
کیپشن: محمود خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ ہاؤس کے 6 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے معمول کی سرگرمیاں محدود کر دیں۔

سی ایم ہاؤس کے تمام ملازمین کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں عام ملاقاتیوں کی آمد پر مکمل پابندی لگا دی گئی۔ محمود خان سے منتخب نمائندوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی محدود کر دیا گیا۔ معمول کے سرکاری اجلاس ویڈ یولنک کے ذریعے کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی شدت میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

 دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 98 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 530 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 931 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 23 ہزار 181، سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 680، خیبر پختونخوا میں 88 ہزار 99، بلوچستان میں 19 ہزار 576، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 33، اسلام آباد میں 58 ہزار 557 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 805 کیسز رپورٹ ہوئے۔